ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہائی کورٹ کی ’طلبہ مخالف موقف‘ پر سی بی ایس ای کی سرزنش

ہائی کورٹ کی ’طلبہ مخالف موقف‘ پر سی بی ایس ای کی سرزنش

Mon, 14 Dec 2020 19:49:48    S.O. News Service

نئی دہلی،14/دسمبر (آئی این ایس انڈیا)  دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کو اس کے ’طلبہ مخالف موقف‘ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی معاملات میں طلبا کو سپریم کورٹ لے جانا اور انھیں ’دشمن‘ جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔

چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس پریتک جالان کے بنچ نے بورڈ کے ذریعہ سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت کے دوران یہ تبصرہ کئے۔

بنچ نے کہا کہ وہ(سی بی ایس ای) طلبہ کے ساتھ ایک دشمن کی طرح سلوک کر رہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ اگر یہ اسکیم اپنے نمبروں میں بہتری کے خواہاں تمام طلبہ پر نافذ کیا جاتا ہے، تو پھر اس میں کیا حرج ہے؟

قابل ذکر ہے کہ سنگل بنچ نے 14 اگست کو اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ کووڈ- 19 کے سبب منسوخ ہونے والے سی بی ایس ای امتحان سے متاثرہ طلبا کے لئے نمبرشماری کی جو اسکیم سپریم کورٹ نے منظور کیاہے،وہ نمبر میں اضافہ شدہ طلبا بھی ا متحان میں شرکت کا مجاز ہوگا، کیونکہ وہ بھی وبائی امراض میں مساوی طور پر متأثرہوا ہے۔


Share: